ایرانی خواتین کی برازیل کے عالمی تیر اندازی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن

تہران، ارنا – ایرانی خواتین کی ٹیم نے برازیل میں منعقدہ شوٹنگ ورلڈ کپ کے چھٹے دن 25 میٹر (اسپیڈ) میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی خواتین کی ٹیم 'ہانیہ رستمیان، گلنوش سبقت اللہی اور الہام ہریجانی نے آج بروز ہفتہ برازیل میں ہونے والے شوٹنگ مقابلوں میں 25 میٹر کے حصے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 428 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کر لی۔

2022 شوٹنگ ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ 28 ممالک کے 180 شوٹرز کی شرکت کے ساتھ11اپریل کو برازیل کی میزبانی میں شروع ہوا۔

ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں 13 شوٹرز کے ساتھ  شرکت کی ہے اور اب تک ان مقابلوں میں ایک طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

یہ مقابلے 19 اپریل تک جاری رہیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .